کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) شاہ فیصل کالونی میں عرصہ دراز سے تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر انس بن حسنین نے غٰیرقانونی تعمیرات کا پہاڑکھڑا کر دیا، رہائشی پلاٹوں پر فلیٹس و پورشن کی غیرقانونی تعمیرات کے علاوہ کمرشل پلاٹوں پر اضافی منزلوں کی تعمیر اور اس کے عوض کروڑوں روپے رشوت کی وصولی نے سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے- تفصیلات کے مطابق پلاٹ نمبر ST-20, 446/1 پر لازمی کھلی جگہ کی خلاف ورزی سمیت تیسرا فلور جس کی جزوی تعمیر کی اجازت ہوتی ہے اس کی جگہ مکمل منزل تعمیر کر دی گئی اس کے علاوہ چوتھی منزل پر پینٹ ہاؤس بھی ڈالا جا رہا ہے، ایچ آراین ڈبلیو کو معلوم ہوا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے شاہ فیصل ٹاؤن میں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر انس بن حسنین اس غیرقانونی تعمیرات کے سرپرست اعلی ہیں، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ انس بن حسنین نے سندھ حکومت کے مکروہ سسٹم سے ساز باز کرکے شاہ فیصل ٹاؤن سمیت ملیر الفلاح اور رفاہ عام کے علاقے ٹھیکے پر حاصل کئے ہوئے ہیں اس لئے ان علاقوں میں ہونے والی غیرقانونی تعمیرات ان کی مرضی کے بغیر ممکن نہیں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments