کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے خاتون کے اغوا میں ملوث اشتہاری ملزم غلام عباس کو سعودی عرب سے گرفتار کر لیا، تفصیلات کے مطابق سنگین جرائم کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم غلام عباس انٹرپول کے ذریعے سعودی عرب سے گرفتار ہو گیا، ملزم غلام عباس کو گرفتاری کے بعد اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کیا گیا۔ غلام عباس گزشتہ 5 سال سے گجرانوالہ پولیس کو مطلوب تھا، اس کے خلاف 2019 میں تھانہ جناح روڈ، گجرانوالہ میں ایک خاتون کے اغوا کا مقدمہ درج ہوا تھا۔ ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا، ملزم کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے گجرانوالہ پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ریاض کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments