چین میں کورونا وائرس سےمزید73افراد ہلاک،تعداد 563ہوگئی

بیجنگ (ایچ آراین ڈبلیو) چین میں کورونا وائرس سے مزید تہتر افراد ہلاک ہوگئے ۔۔ اموات پانچ سو تریسٹھ تک جاپہنچیں ۔۔ متاثرین اٹھائیس ہزار سے زائد ہوگئے ۔۔ ووہان میں نومولود بھی بیماری کا شکار ہوگیا ۔۔ بیجنگ میں اجتماعی طور پر گوشت کھانے پر پابندی لگادی گئی ۔۔ چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جان لیوا مرض مزید تہتر افراد کی جان لے گیا ۔۔ مرنے والوں کی تعداد پانچ سو تریسٹھ ہوگئی ۔۔ چین میں چوبیس گھنٹے میں تین ہزار چھ سو چورانوے افراد متاثر ہوئے مجموعی تعداد اٹھائیس ہزار اٹھارہ ہوگئی ۔۔ تین ہزار آٹھ سو تہتر کی حالت تشویشناک ہے جبکہ گیارہ سو تہتر صحت یاب ہوچکے ہیں۔۔ بیجنگ میں اجتماعی طور پر گوشت کھانے پر پابندی لگادی گئی ۔۔ تیس فیصد غیر ملکی ہوٹل بند کردیئے گئے ۔۔ چین کی سڑکوں پر اسپرے کیا جارہا ہے ۔۔ چین میں ایک بچے میں پیدائش کے صرف تیس گھنٹے بعد کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ۔۔ متاثرہ بچہ اب تک کا سب سے کم عمر فرد ہے ۔۔ یہ بچہ ووہان کے اسپتال میں پیدا ہوا تھا ۔۔ مہلک وائرس چین سمیت اٹھائیس ممالک میں پنجے گاڑھ چکا ہے ۔۔ روس ۔۔ برطانیہ اور نیوزی لینڈ سمیت سولہ ممالک کی ادویات اور امدادی سامان ووہان پہنچادیا گیا ۔۔ دیگر ملکوں میں مجموعی طور پر دو سو اٹھاون افراد متاثر ہوئے ۔۔ جاپان کے مسافر بردار بحری جہاز میں دس افراد میں کورونا کے ٹیسٹ مثبت آئے ۔۔ تمام افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں