ترکی میں برفانے تودے گرنے سے 38 افراد ہلاک، 53زخمی

:(ایچ آراین ڈبلیو)ترکی کے مشرقی حصے میں برفانی تودے گرنے سے اڑتیس افراد ہلاک اور تریپن زخمی ہوگئے۔خبررساں ادارے کے مطابق برفانی تودے گرنے کے واقعات ایران کی سرحد کے قریب ترکی کے مشرقی صوبے میں پیش آئے جہاں گزشتہ روز مسافر بس برفانی تودے کی زد میں آگئی تھی۔ اس واقعے میں پانچ افراد ہلاک ہوئے تھے۔۔ دوسرا برفانی تودہ اس وقت گرا جب پہلے حادثے کے بعد امدادی کارکن ریسکیو آپریشن میں مصروف تھے۔۔ جس کے نتیجے میں مزید تینتیس افراد ہلاک اور پچاس سے زائد زخمی ہوگئے۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں