امریکا میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ، 5 افراد ہلاک

جونیاؤ: (ایچ آراین ڈبلیو)امریکی ریاست الاسکا میں ایک انجن والا مسافر بردار چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست الاسکا میں مقامی پروازوں کیلیے مامور ایک انجن والا چھوٹا طیارہ بیتھل سے کیپنک جانے کے لیے اُڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد لاپتہ ہوگیا تھا۔کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہونے کے بعد طیارے کی تلاش میں شروع کیے گئے ریسکیو آپریشن کے دوران جہاز کا ملبہ جنوب مغربی علاقے سے مل گیا۔ ملبے سے پانچ لاشیں نکالی گئی ہیں۔انتظامیہ نے ہلاک ہونے والوں کی شناخت اہل خانہ کی اجازت کے بعد ظاہر کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ حادثے کے بعد چھوٹے ایئرپورٹس سے شہر کے مرکزی ایئرپورٹ تک مسافروں کو لے جانے والی تمام پروازوں کو منسوخ کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی امریکی ریاست لوویزیانا میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں 3 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ یہ جہاز لوگوں کو تفریحی مقامات کی سیر کو کے جانے کیلیے مامور تھا۔ رواں برس چھوٹے طیارے گرنے کا پانچواں واقعہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں