بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں اسمبلی انتخابات کیلئے آج ووٹ ڈالے جارہے ہیں

نئی دہلی ایچ آراین ڈبلیو) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں اسمبلی انتخابات کیلئے آج ووٹ ڈالے جارہے ہیں ، نتائج کا اعلان 11 فروری کو ہوگا۔

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی اسمبلی کی 70 نشستوں پر ووٹنگ کا عمل شام 6 بجے تک جاری رہے گا، انتخابات کیلئے تقریبا ایک کروڑ 47 لاکھ ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔

ووٹنگ کے لیے 13 ہزار750 پولنگ اسٹیشنز قائم کئےگئے ہیں، سیکیورٹی کیلئے 90 ہزار پولیس اہلکار تعینات ہیں، جبکہ مقامی وقت کے مطابق پولنگ کا عمل صبح 8بجے سے شروع ہوکر شام 6 بجے تک جاری رہے گا اور ووٹون کی گنتی 11 فروری کو ہوگی۔

ذرائع کے مطابق دہلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی، بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے، جبکہ دہلی اسمبلی کی مدت 22 فروری کو ختم ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ انتخابات میں عام آدمی پارٹی کو 67، بی جے پی نے 3 نشستیں حاصل کی تھیں، جبکہ کانگریس کوئی نشست حاصل نہیں کرسکی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں