امریکا میں مسافر بردار طیارہ گرکرتباہ، 5 افراد ہلاک

جونیاؤ(ایچ آراین ڈبلیو) الاسکا میں ایک انجن والا طیارہ کیپنک جانے کے لیے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد لاپتہ ہوا۔امریکی ریاست الاسکا میں ایک انجن والا مسافر بردار چھوٹا طیارہ گرکرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوئے۔ امریکی الاسکا میں مقامی پروازوں کے لیے مامور ایک انجن والا چھوٹا طیارہ ہیتھل سے کیپنگ جانے کے لیے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد لاپتہ ہوگیا تھا ۔کنٹرول روم میں سے رابطہ منقطع ہونے کے بعد طیارے کے تلاش میں شروع کیے گئے ریسکیو آپریشن کے دوران جہاز کا ملبہ جنوب جنوبی علاقے سے مل گیا، ملبے سے 5 لاشیں نکالی گئی ہیں ۔ انتظامیہ نے ہلاک ہونے والوں کی شناخت اہل خانہ کی اجازت کے بعد ظاہر کرنے کا عندیہ دیا ہے، حادثے کے بعد چھوٹے ائیر پورٹس سے شہر کے مرکزی ائیر پورٹ تک مسافروں کو لے جانے والی تمام پروازوں کو منسوخ کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں