آسکر2020؛ جنوبی کوریا کی ’پیراسائٹ‘ نے امریکی ’جوکر‘ کو پچھاڑدیا

کیلی فورنیا:(ایچ آراین ڈبلیو) آسکرایوارڈ میں جنوبی کوریا کی فلم ’پیراسائٹ‘ نے فلم ’جوکر‘ کو بھی پچھاڑتے ہوئے بہترین فلم کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ڈولبی تھيٹر میں 92 ویں آسکرز ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب میں جنوبی کوریا کے 2 خاندانوں کی رہائش پر مبنی فلم ’پیراسائٹ‘ نے ’جوکر‘ کو بھی پچھاڑتے ہوئے بہترین فلم کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔ فلم ’پیراسائٹ‘ نے مجموعی طور پر 4 ایوارڈ اپنے نام کیے۔ تاریخ میں پہلی بار انگریزی کے علاوہ کسی دوسری زبان کی فلم ’پیراسائٹ‘ کو بہترین فلم قرار دیا گیا ہے۔ اس سے قبل تاریخ میں صرف 10 فارن فلموں کو بیسٹ فلم کی کیٹیگری میں نامزد کیا گیا۔’بانگ جون ہو‘ کو اپنی فلم ’پیراسائٹ‘ کے لیے بہترین ہدایتکار کا بھی ایوارڈ دیا گیا۔رینی زیلویگرکو فلم ’جڈی‘ میں بہترین اداکارہ جب کہ جیکوئن فیونکس کو فلم ’جوکر‘ میں بہترین اداکارکا ایوارڈ دیا گیا۔بریڈ پٹ بھی اپنے کرئیرکا پہلا آسکرایوارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔ انہیں فلم ’ونس اپون آ ٹائم ان ہالی ووڈ‘ میں معاون اداکار جب کہ لارا ڈرن کو فلم ’میرج اسٹوری‘ پر بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔ہدایتکارسیم مینڈس کی فلم ’1917‘ نے مجموعی طورپر3 ایوارڈ اپنے نام کیے جب کہ ‘فورڈ ورسس فراری‘ کو 2 ایوارڈ ملے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں