غریب افراد تک راشن پہنچانے کیلئے مخیر حضرات نے اپنا تعاون پیش کرنا شروع کر دیا، معید انور

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور کی کرونا وائرس کے حوالے سے اقدامات سے متاثر ہو کر کسی بھی ہنگامی صورتحال میں غریب افراد تک راشن پہنچانے کیلئے مخیر حضرات نے اپنا تعاون پیش کرنا شروع کر دیا ہے ڈی ایم سی ایسٹ اپنے طور پر بھی راشن جمع کر رہی ہے مخیر حضرات کی جانب سے راشن چئیرمین شرقی معید انور کے حوالے کرنے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے جو بھی ممکن اقدامات کر سکتے ہیں وہ کر رہے ہیں گھر گھر جا کر سینیٹائزر اور آگاہی ہینڈ بل فراہم کرنے کے ساتھ کسی بھی ایسی صورت میں کہ شہر لاک ڈاؤن کی طرف جاتا ہے تو مستحق فیملیز تک اسے پہنچایا جائے خاص طور پر روزانہ کھانے کمانے والے لوگوں تک یہ راشن پہنچایا جائیگا یہ راشن امانت کے طور پر ہمارے پاس موجود ہے لاک ڈاؤن کی صورت میں ان لوگوں تک پہنچا دیا جائیگا جو اس کے حق دار ہونگے انہوں نے آؤٹ ڈور ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن ودیگر کا راشن کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا انہوں نے حکومت سندھ کی کرونا وائرس سے نمٹنے کے حوالے سے خدمات کوسراہابعد ازاں انہوں نے محکمہ پارک کے ملازمین میں سینیٹائزر، ماسک فراہم کرنے کے ساتھ آگاہی ہینڈ بل فراہم کرنے کے ساتھ کہاکہ گھبرانے کے بجائے احتیاطی تدابیر اختیار کر کے اس آفت سے نمٹا جاسکتا ہے لاک ڈاؤن عوام کی جان بچانے کیلئے ہے اس سے معاشی مشکلات ضرور پیش آئیں گی لیکن جان سے بڑھ کر کوئ چیز نہیں لاک ڈاؤن کی صورت میں پارکوں وہریالی کو برقرار رکھنےکیلئے ڈیوٹیاں سر انجام دینے کیلئے حکمت عملی وضع کی جائے اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر پارکس توقیر عباس، اراکین کونسل خرم شہزاد، تنزیل بن عبدالرؤف، آصف میمن موجود تھے.

اپنا تبصرہ بھیجیں