وزیراعلی پنجاب کا کورونا کرائسز منیجمنٹ سیل کا دورہ

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا سول سیکرٹریٹ میں قائم کورونا کرائسسز مینجمنٹ سیل کا دورہ-کورونا کرائسسز مینجمنٹ سیل صوبہ بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے و الی صورتحال کو مانیٹر کرنے کے لئےبنایا گیاہے-کورونا کرائسسزمینجمنٹ سیل میں عالمی، قومی، صوبائی او راضلاع کی سطح پر صورتحال کاجائزہ لیا جا رہاہے-مختلف شہروں میں آٹے او ردیگر اشیاء صرف کی سپلائی اور رسد کو بھی مانیٹر کیا جا رہاہے-اشیاء صرف کی فراہمی اور ضروریات کے بارے میں متعلقہ محکموں کو بتایا جاتاہے-کورونا کرائسسز مینجمنٹ سیل میں دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنےوالوں کا ڈیٹا مرتب کیاجارہاہے-صوبہ بھر میں 6154 ایف آئی آر درج کی گئی-کورونا سے بچاؤ کیلئے نافذ دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے پر 10ہزار سے زائد افراد کے خلاف کارروائی کی گئی-کورونا کرائسسز مینجمنٹ سیل میں ریسکیواوردیگرمتعلقہ محکموں کےنمائندے بھی موجود ہیں-مختلف مقامات پر زائرین کی آمد ورفت کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کو بھی مانیٹر کیاجا رہاہے-ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ مومن علی آغا نے وزیراعلیٰ کو کورونا کرائسسز مینجمنٹ سیل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی-کورونا کرائسسز مینجمنٹ سیل کا قیام بہترین عمل ہے-کوروناوائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کی بروقت مانیٹرنگ بے حد ضروری ہے-صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت،صوبائی سیکرٹریز او ردیگر متعلقہ حکا م بھی اس موقع پر موجود تھے-

اپنا تبصرہ بھیجیں