ٹرین آپریشن معطل،نوٹیفکیشن میں توسیع،پاکستان ریلوے

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان ریلوے نے آج رات بارہ بجے تک ٹرین آپریشن معطل کرنے کے نوٹیفیکشن میں توسیع کرتے ہوئے تاحکم ثانی ٹرین آپریشن کو معطل رکھنے کا فیصلہ کیاہے۔ چیئرمین ریلوےز حبیب الرحمان گیلانی کی منظوری سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق بند ہونے والی ٹرینوں کے وہ مسافر جنہوں نے ایڈوانس بُکنگ کروائی ہوئی ہے، انہیں ٹرین آپریشن کے بحال ہوتے ہی ترجیحی بُنیادوں پر اُن کی مرضی کے مطابق جس ٹرین میں وہ سفر کرنا چاہیں دوبارہ بُکنگ کردی جائے گی۔ اگر کوئی مسافر سفر نہ کرنا چاہے تو ٹرین آپریشن کے بحال ہوتے ہی ٹکٹوں کی مکمل رقم اُنہیں واپس کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں