کروناوائرس کی غیرتصدیق شدہ کٹس،فوادچوہدری نے ڈی ایم اے کووارننگ دے دی

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کورونا وائرس کی غیرتصدیق شدہ کٹس کی بھر مار پر ‏صوبائی حکومتوں اور این ڈی ایم اے کو وارننگ دے دی۔ٹوئٹرپرجاری بیان میں فوادچوہدری نےکہا کہ صوبائی حکومتوں اورنیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو وارننگ دیناچاہتا ہوں، وائرس کی غیرتصدیق شدہ ٹیسٹنگ کٹس کی بھرپورہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر بیمار مریض کو ٹیسٹ صحت مند ظاہر کردے گا تو اس کا مطلب ہے کئی جانوں کو خطرے میں ڈالنا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جب تک ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) پاکستان کی اپنی کٹس کی تصدیق نہیں کرتا تب تک آپ صرف تصدیق شدہ کٹس امپورٹ کریں۔دوسری جانب گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے مزید کہا کہ درآمدشدہ کٹس میں تمام خصوصیات موجود نہیں، مریض کو صحت مند ظاہر کیا جائے تویہ تشویشناک ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک صرف چین کی کٹس آرہی تھیں مگر اب غیرتصدیق شدہ کٹس کی بھرمار ہوگئی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ٹیسٹ کا درست ہونا بھی ضروری ہے، ہمارےاپنےکٹس آجائیں تو یہ غیریقینی صورتحال ختم ہوجائےگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں