کروناکیخلاف جنگ،پاک فوج کاکردارقابل تعریف ہے،فیاض الحسن

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)کرونا کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کا کردار قابلِ تعریف ہے-پاک فوج کے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف اپنے تمام ہسپتالوں میں کرونا کے خلاف اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں-پاکستان پر جب بھی کڑا وقت آیا، پاک فوج نے اپنی جان اور محنت کا نذرانہ پیش کیا۔زلزلہ، سیلاب، وبا اور دیگر قدرتی آفات کی صورت میں پاک فوج ہمیشہ سول انتظامیہ کے شانہ بشانہ نظر آئی۔اب بھی پاک فوج سول انتظامیہ کے ساتھ فرنٹ فٹ پر اپنا کردار ادا کر رہی ہے-ساری پاکستانی قوم پاک فوج کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں