الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے دیہاڑی دارمزدورں میں راشن تقسیم

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی طرف سے دیہاڑی دار مزدوروں میں راشن تقسیم کیا گیا۔اسلام آباد میں الخدمت فاؤنڈیشن کی طرف سے 1 ہزار دیہاڑی دار مزدوروں میں راشن تقسیم کیا گیا۔ الخدمت فاؤنڈیشن اسلام آباد کے صدر حامد اطہر ملک نے بتایا کہ دو ہزار راشن پیکٹس تقسیم کر چکے ہیں آج مزید 1 ہزار کر رہے ہیں۔مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے مزدوروں میں راشن تقسیم کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تین ہزار خاندانوں کو گھر گھرراشن پہنچارہےہیں اورالخدمت الرازی اسپتال کوکررونا قرنطینہ اورآئی سی یو بنا دیا گیا ہے۔لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ پوری انسانیت اور پاکستان اس وبا سے انشاء اللہ نجات پائیں گے، کورونا وائرس پھیلنے کے بعد غیر مسلم حکمران بھی اللہ کی طرف رجوع کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے اور متاثرین تک راشن پہنچانے کا حکومت کے پاس کوئی شفاف نظام نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں