قادیانی وائرس کروناوائرس سے زیادہ خطرناک ہے،اشرف آصف جلالی

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ قادیانی وائرس کرونا وائرس سے زیادہ خطرناک ہے۔ کرونا وائرس سے صرف جان کو خطرہ لاحق ہوتا ہے جبکہ قادیانی وائرس جان سے زیادہ قیمتی چیز ایمان کو برباد کرتا ہے۔ کرونا حملہ کی وجہ سے رہا کیے جانے والے قیدیوں کی آڑ میں توہین رسالت کے کسی مجرم کو مت رہا کیا جائے۔ 295C کے تحت گرفتار مجرموں کو قیدیوں کو ملنے والے ریلیف سے مستثنیٰ رکھا جائے۔ قادیانی اسلام اور پاکستان کے بدترین دشمن ہیں۔ اس وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر ازحد ضروری ہیں۔ اگر پاکستان توہین رسالت کا وائرس روکنے میں کامیاب ہو جائے تو یہ پاکستان کے لیے تاریخی فتح ہوگی۔ امن عالم کا راز تحفظ ناموس رسالت ہے۔تاریخ انسانیت میں جب بھی انبیائے کرا م علیہم السلام کی ان کی قوموں نے معاذ اللہ توہین کی تو رب ذوالجلال نے ان پر عذاب کا نزول کیا۔ حضرت محمد مصطفی ﷺ چونکہ سید الانبیاء اور آخری نبی ہیں اور آپ کو کائنات کے ہر خطے کے لیے قیامت تک رسول بنا کے بھیجا گیا ہے۔ دنیا کے کسی ملک میں بھی معاذ اللہ آپ ﷺ کی توہین کرنا عذاب کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ اس وقت اگر دیکھا جائے تو 295C قانون ناموس رسالت اور ختم نبوت کے بارے میں آئینی دفعات کی مخالفت کرنے والے اور گستاخانِ رسول ﷺ کو پناہ دینے والے تمام بڑے ممالک عذاب کے نرغے میں ہیں۔ آج بھی وقت ہے حضرت محمد مصطفی ﷺ کی عزت و آبرو کے لیے انٹرنیشنل سطح پر قانون سازی کر کے توہین رسالت کے خاتمے سے بقائے انسانیت کا اہتمام کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں