بزدارحکومت کرونا کیخلاف جنگی بنیادوں پراقدامات کررہی ہے

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)بزدار حکومت کرونا کے خلاف جنگی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایکسپو سنٹرمیں 9 دن میں 1000بستروں کا ہسپتال بنانا بڑی کامیابی ہے۔تمام صوبوں میں کرونا سے متاثرہ طبقوں کے لیے معاشی پیکج کا آغاز کر دیا گیا ہے۔بزدار حکومت جزوی لاک ڈاؤن میں عوام کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے۔سردار عثمان بزدار روزانہ کی بنیاد پر بدلتی صورتحال کے مطابق انتظامی فیصلے کر رہے ہیں۔ہماری پوری کوشش ہے کہ کرونا کے پھیلاؤ کو کم ترین سطح تک روکا جاۓ۔خدانخواستہ پھیلاؤ کی صورت میں بزدار حکومت پوری تیاری سے کرونا کا مقابلہ کرے گی۔عوام سے درخواست ہے سماجی دوری اختیار کریں، گھروں میں رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں