ملک کے بیشترعلاقوں میں آج موسم خشک رہے گا

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک رہے گا، شمالی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں خشک موسم کی پیش گوئی کی ہے تاہم ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت جاری ہے جہاں آج کالام میں درجہ حرارت منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، گزشتہ روز خضدار میں چھ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں