وزیراعلی پنجاب کا لاہورکے گردونواح کے علاقوں کا فضائی دورہ

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکا لاہور شہراورگردونواح کے علاقوں کا فضائی دورہ-وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے لاہورشہر اورگردونواح کے علاقوں میں لاک ڈاؤن کی صورتحال کا جا ئزہ لیا-وزیراعلیٰ نے فضائی دورے کے دوران لاک ڈاؤن کی وجہ سے بند مارکیٹوں اورکمرشل سینٹرز کا بھی مشاہدہ کیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار کاحکومت کی جانب سے حفاظتی اقدامات پر عملد ر آمد پر اطمینان کا اظہار کیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے پولیس،پاک فوج اوررینجرز کو خراج تحسین پیش کیا-لاہور شہراورگردونواح کے علاقوں کی سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابراورمارکٹیں سنسان نظر آئیں-عوام کی صحت اورجان کی حفاظت کیلئے ضروری اقدامات کیے ہیں۔عوام گھروں میں رہیں گے تو کوروناوائرس کا پھیلاؤ کم سے کم ہوگا۔حکومتی اقدامات پرعملدرآمدکرنے پر لاہورسمیت پنجاب کے شہریوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔پولیس،پاک فوج اوررینجرزمیں مثالی کردارادا کررہے ہیں۔کورونا کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال پر پوری نظر ہے۔مختلف شہروں کے دورے کرکے حکومتی اقدامات پر عملدرآمد کا خود جائزہ لے رہا ہوں۔پنجاب کے ہر شہریوں کو کورونا سے بچانا میرا مشن ہے۔کورونا وائرس کی وباء کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کورونا وائرس کی وجہ سے عائد کردہ پابندیوں پر عملدرآمدکرنے پر ٹرانسپورٹر اورتاجربرادری کا شکریہ بھی ادا کیا-

اپنا تبصرہ بھیجیں