عوام بجلی گیس کے بل تین ماہ بعد جمع کرائیں،حفیظ شیخ

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ عوام کو بجلی اور گیس کے بل فوری طور پر جمع کرانے کی ضرورت نہیں، تین ماہ بعد بھی جمع کرائے جاسکیں گے-اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حفیظ شیخ نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے معاشی دباؤ کا سامنے کرنے والے عوام کو خوش خبری سناتے ہوئے بتایا کہ عوام کے یوٹیلیٹی بلز جمع کرانے میں تاخیر کا نقصان حکومت خود برداشت کرے گی۔انہوں نے بتایا کہ حکومت نے عوام لے لیے ایک کھرب 200 ارب کا پیکج دیا ہے جس سے متاثرہ افراد کی مدد کی جائے گی، جس میں یوٹیلیٹی بلز کے نقصان کو برداشت کرنے کے لیے 100 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔حفیظ شیخ نے کہا کہ متاثرہ کاروباری حضرات کے لیے پانچ بڑے فیصلے کیے ہیں، چھوٹے کارخانوں کے متاثرہ ملازمین کے لیے 100 ارب رکھے جا رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کے سبب جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے عوام بجلی اور گیس کے بل 3 ماہ بعد بھی جمع کرا سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں