صحت کےلئےمختص11ارب استعمال نہ ہونا سوالیہ نشان ہے

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی انا کی وجہ سےابھی تک پی ایم ڈی سی بحال نہیں ہوسکی ہے۔تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب صحت کے شعبے میں بھی آپ کی کارکردگی صفر ہے اور برا بھلا پچھلی حکومتوں کو کہتے ہیں؟ عمران صاحب اپنی ذاتی انّا اور تکبر کی وجہ سے ابھی تک مکمل طور پہ پی ایم ڈی سی بحال نہ ہو سکا،عمران صاحب ایک ارب روپے وبائی امراض اور دیگر لوازمات کے لئے رکھا گیا تھا، وہ بھی آپ استعمال میں نہیں لاسکے ،عمران صاحب سینٹرل ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ کے لئے مختص فنڈز استعمال کرتےتووبائی امراض روکنے پر تحقیق ہوپاتی-ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان نون لیگ نے صحت کے لئے مختص گیارہ ارب استعمال نہ ہونے پہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ گیارہ ارب میں سےزیادہ اسکیمیں مسلم لیگ (ن) کی تھیں جو حکومت پوری نہ کرسکی،اسلام آباد میں بیسک ہیلتھ یونٹ کی اپ گریڈیشن کے لئے ایک پیسا خرچ نہ ہوسکا ہے،ایک ارب روپے وبائی امراض اور دیگر چیزوں کے لئے رکھے گئے تھے،وہ بھی حکومت استعمال میں نہیں لاسکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں