چالان کیا ہوتا ہے اور اس میں کتنے کالم ہوتے ہیں؟

کسی بھی فوجداری مقدمہ میں پولیس جب ملزم/ملزمان کی تفتیش کرتی ہے تو اس تفتیش سے اخذ کیے گئے نتائج کو متعلقہ ٹرائل کورٹ میں پیش کرنے کے لیے CrPC کے سیکشن 173 کے تحت ایک رپورٹ مرتب کرتی ہے جسے ہم عام عدالتی زبان میں چالان کہتے ہیں۔ یاد رہے کہ چالان کا لفظ CrPC میں کہیں بھی نہیں استعمال ہوا بلکہ یہ عام عدالتی زبان سے وجود میں آیا۔ چالان میں مندرجہ ذیل 7 کالم ہوتے ہیں:

1: Name of the informant
چالان کے کام نمبر 1 میں مدعی یا اطلاع دھندہ کا نام ہوتا ہے

2: Name of the person who have not be challan or his name include as abscounder
چالان کےکالم نمبر 2 میں ان ملزمان کا نام ہوتا ہے جن کو پولیس نے بے گناہ کیا ہو یا پھر انکا نام ہوتا ہے جن کو پولیس نے اشتہاری قرار دیا ہو

3: The accused who have been challaned by police
کالم نمبر 3 میں ان ملزمان کا ذکر ہوتا ہے جن کو پولیس نے گنہگار کرکے چالان کیا ہو

4: The person who have been challan but on bail
کالم نمبر 4 میں ان افراد کا ذکر ہوتا جن کو چلان تو کیا گیا ہو مگر ضمانت پر ہوں

5: Property of case
کالم نمبر 5 میں مال مقدمہ کا ذکرہوتا ہے

6: Prosecution witness
کالم نمبر 6 میں استغاثہ کے گواھان کی فہرست ہوتی ہے

7: Facts of the case and opinion of investigation officer
کالم نمبر 7 میں مقدمہ کے حالات و واقعات کا ذکر ہوتا ہے اور تفشیشی آفیسر کی رائے تحریر ہوتی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں