عوام الناس کیلئے ایف آئی آر کے بارے میں چند اہم معلومات

ایف آئی آر، فرسٹ انفارمیشن رپورٹ کا مخفف ہے جسے اردو میں ابتدائی اطلاعی رپورٹ بھی کہتے ہیں قانون کے مطابق کسی جرم ہونے کی صورت میں جتنا جلدی ہوسکے پولیس کو اطلاع دینا ضروری ہے اطلاع میں جتنی تاخیرہوگی اس کا فائدہ ملزم کو دیا جاتا ہے اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ایف آئی آر کیسے درج کرائیں کسی مسئلے پر پولیس سے رجوع کرنا چاہتے ہیں لیکن اس سے پہلے آپ کو یہ سمجھنا ہوگا کہ پولیس ہر شکایت پر ایکشن نہیں لیتی بلکہ یہ صرف ان معاملات کی رپورٹ لکھتی ہے جو قانون نے اس کے دائرہ اختیار میں دئیے ہوئے ہیں ایسے معاملات کو قابل دست اندازی پولیس کہتے ہیں چوری، ڈکیتی، قتل، اغوا، ریپ، خواتین کو ہراساں کرنا، شدید نوعیت کی مار پیٹ اور سنگین نتائج کی دھمکیاں قابل دست اندازی پولیس ہیں ان کے علاوہ دیگر بے شر جرائم کی تحقیق و تفتیش بھی پولیس کے ذمے ہوتی ہے کچھ جرائم ایسے ہوتے ہیں جن میں پولیس براہ راست کارروائی کی مجاز نہیں فراڈ، جعلسازی، عوامی پریشانی سے متعلق اور معمولی چوٹ وغیرہ کےمقدمات اس کی مثالیں ہیں فرض کریں موٹرسائیکل کی چوری کی رپورٹ درج کرانا چاہتے ہیں ضابطہ فوجداری کی دفعہ 154 کے تحت ایس ایچ او کے نام درخواست دیں گے ایس ایچ او سٹیشن ہاؤس افسر کا مخفف ہے جسے عام طور پر تھانے دار کہا جاتا ہے آپ چاہیں تو درخواست خود بھی لکھ سکتے ہیں ورنہ تھانے میں موجود محررسے بھی لکھوا سکتے ہیں آپ نے خود درخواست لکھی ہے تو اس میں جرم کی پوری تفصیل درج کریں گے جیسے ملزم کا نام، پتہ اور دیگر معلومات، ملزم انجانا ہو تو جیسا کہ چوری اور ڈکیتی کے ایک معاملوں میں ہوتا ہے تو اسے “نامعلوم” لکھیں گے۔ جرم کب اور کہاں ہوا اورایسی معلومات جو پولیس کو ملزم پکڑنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہوں، بتائی جائیں گی۔ چوری ہونے والی موٹر بائیک کی تفصیل، میک، ماڈل، بر اور اس کی مالیت وغیرہ بھی بتانا ضروری ہے درخواست میں آپ اپنا نام، پتہ اور فون بر لکھیں گے اور آخر میں دستخط کرکے پولیس کے حوالے کر دیں اگر آپ محرر سے درخواست لکھواتے ہیں تو وہ آپ سے اہم ضروری تفصیلات پوچھ کر لکھے گا اور پھر آپ کو پڑھ کر سنائے گا۔ جہاں آپ ضروری سمجھیں گے وہ اس میں ترمیم یا تبدیلی کرنے کا پابند ہے درخواست کے آخر میں آپ کے دستخط کرانے کے بعد اس پر ڈائری نمبر وغیرہ درج کردیا جائے گامحرردرخواست کی ایک کاپی آپ کو بھی دے گا پولیس رپورٹ کی کوئی فیس نہیں ہوتی۔ قابل دست اندازی پولیس جرم ہونے کی صورت میں پولیس پرچہ درج ہونے کے فوراً بعد مقدمے کی تحقیقات شروع کر دیتی ہے پولیس چاہیے تو وارنٹ گرفتاری کے بغیر ملزم کو گرفتار کر سکتی ہے ناقابل دست اندازی پولیس جرائم کے مقدمات درج کرنے اور تحقیقات کے لیے پولیس کو عدالت کی اجازت درکار ہوتی ہے ایسے مقدمات میں پولیس کو بغیر وارنٹ کسی گرفتاری کا اختیار نہیں ہوتاایف آئی آر درج کرانے میں مشکلات بعض اوقات پولیس مقدمےکے اندراج میں لیت و لعل سے کام لیتی ہے، سیاسی اثرورسوخ، سفارش، رشوت، اختیارات کا غلط استعمال سمیت اس کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں تھانے دار یا محرر درخواست لینے سے انکار کریں توآپ سب ڈویژنل پولیس افسر کو درخواست دے سکتے ہیں وہاں بھی شنوائی نا ہو تو پھر آپ کو ڈسٹرکٹ پولیس افسر( ڈی پی او) کے دفتر میں درخواست دینا ہوگی ان دونوں افسروں کے پاس ضابطہ فوجداری کی دفعہ 551 کے تحت وہ تمام اختیارات ہوتے ہیں جو ایک ایس ایچ او کے پاس ہوتے ہیں ڈی پی او خود ایف آئی آر لکھ سکتا ہے یا پھر متعلقہ تھانے دار کو مقدمہ درج کرنے کی ہدایت دے سکتا ہےمحکمہ پولیس کا کوئی افسر آپ کا مقدمہ درج نہیں کرتا تو گھبرانے کی ضرورت نہیں حکومت نے اس کام کے لیے ہر ضلع کے کچھ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کو “جسٹس آف پیس” کا عہدہ دے رکھا ہے جو کسی درخواست پر تھانے دار کو مقدمہ درج کرنے کی ہدایت دے سکتے ہیں تھانے دار جسٹس آف پیس کے احکامات کو نہیں مانتا تو اس کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ہوگی آئین پاکستان میں ریاست نے عوام سے فوری، سستے اور شفاف انصاف کا وعدہ کر رکھا ہے لیکن حقیقت میں نظام انصاف کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں کے ساتھ نظر آتا ہے یہی وجہ ہے کہ پولیس بعض اوقات جسٹس آف پیس کو بھی خاطر میں نہیں لاتی اس صورت میں قانون نے آپ کے لیے ایک اور دروازہ کھولا ہوا ہے اس کے تحت ہائی کورٹ میں رٹ داخل کرائی جاتی ہے عدالت سائل کی درخواست پر ایف آئی آردرج کرنے کے احکامات دیتی ہے ایف آئی آر درج کرنا پولیس کی قانونی ذمہ داری ہے ایسے تمام پولیس افسر جو اپنے فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی برتتے ہیں انہیں پولیس آرڈر 2002 کے تحت تین سال کی قید کے ساتھ جرمانہ بھی ہوسکتا ہے اگر سائل کے خیال میں تھانہ محرر اس کی درخواست میں اس کی بتائی گئی بات کو توڑ موڑکر لکھ رہا ہے یا غلط حقائق پیش کر رہا ہے یا سائل کو پولیس پر اعتبار نہیں رہا یا پھر کوئی سائل تھانے جانا ہی نہیں چاہتا تو وہ ضابطہ فوجداری کی دفعہ 190 اور 200 کے تحت مجسٹریٹ کوشکایت کرسکتا ہے شکایت اور ایف آئی آر میں فرق دونوں میں بہت معمولی لیکن بنیادی فرق ہے مجسٹریٹ درخواست گزارسے حلفاً بیان لیتا ہے اورمعاملے کی جانچ پڑتال کے بعد شکایت درج کرتا ہے شکایت میں نامزد ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاتا مجسٹریٹ معاملے کی تحقیقات کے لیے کسی بھی پولیس اہلکار یا کسی اورسرکاری عہدے دار کو ذمہ داری تفویض کرسکتا ہے، اس دوران جانچ پڑتال کی نگرانی مجسٹریٹ خود کرے گاتحقیقات کے بعد مقدمہ چلے گا اور جرم ثابت ہونے کی صورت میں سزا کے لیے ملزم کو گرفتار کیاجاتا ہے۔ ایف آئی درج ہونے کے بعد ملزم کو فوراً گرفتارکیا جاتا ہے اورپولیس تحقیقات مکمل کرنے کے بعد عدالت میں چالان پیش کرتی ہے دنیا بھر میں قانون لوگوں کی مدد کے لیے بنائے جاتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں