اسٹاک ایکسچینج،دہشت گردوں کاحملہ،پولیس اہلکارسمیت4سیکیورٹی گارڈ جاں بحق

‏کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کا حملہ،‏حملےمیں ملو ث تمام دہشتگردوں کو ہلاک کردیا،کلیئرنس آپریشن جاری ہے-تفصیلات کے مطابق ‏پاکستان اسٹاک ایکسچینج فائرنگ، پولیس اہلکار اور 4 سیکیورٹی گارڈجاں بحق ہوگئے-مزید یہ کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حملہ آور دہشت گردوں کی داخلے کی کوشش پولیس نے ناکام بنادی۔پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔فائرنگ کے تبادلے میں داخلی دروازے پر ڈیوٹی پر موجود کراچی پولیس کا سب انسپکٹر شاہد دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید اور تین زخمی ہوئے۔حملہ آور دہشت گردوں کیخلاف پولیس کی بروقت کاروائی سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں موجود تمام عملہ اور عمارت بڑی تباہی سے محفوظ رہی۔حملہ آور دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ اور دستی بم حملے میں چار سیکورٹی گارڈ شہید اور ایک شہری بھی جاں بحق ہوا ہے۔پولیس کی جانب سے دہشت گردوں کے پاس موجود جدید اسلحہ ہینڈ گرینڈ اور دہشتگردی میں استعمال ہونے والے بارود اور دیگر اشیاء کو بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔پولیس اور رینجرز کی جانب سے علاقے کو کلئیر کرنے کے لئے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت اور اطراف میں سرچنگ کا عمل جاری ہے-پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت سے متصل مشکوک کار کو بھی چیک کیا جارہا ہے۔ایڈشنل آئی جی کراچی کی جانب سے شہر بھر میں موجود اہم تنصیبات سرکاری دفاتر اور کاروباری و تجارتی مراکز کی سیکورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی گئیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں