قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی اپنے اہلخانہ سے رابطہ کرانے کی مہم کا حصہ بنئے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی اپنے اہلخانہ سے رابطہ کرانے کی مہم کا حصہ بنئے۔ایف ایم سی کارسویل، وہ امریکی جیل ہے جہاں کووڈ -19 بڑی تیزی سے پھیلا ہے یہاں خواتین قیدیوں کے ساتھ ”کتوں کی طرح سلوک“ کیا جاتا ہے۔ آپ کو عافیہ موومنٹ کی ویب سائٹ کے ذریعے اس درخواست (Petition) کو بھیج (Send) کر کارسویل جیل وارڈن سے مطالبہ کرنا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا ویڈیو کال کے ذریعے اپنے اہل خانہ سے رابطہ کرایا جائے۔جس کا طریقہ کار درج ذیل ہے۔1۔ سب سے پہلے www.aafiamovement.com ٹائپ کر کے عافیہ موومنٹ کی ویب سائیٹ کھولئے۔2۔ ویب سائیٹ کھلتے ہی آپ کے سامنے Justice for Aafia Letter Campaign کا ایک پیج کھل جائے گا۔ جس کے آخر میں Full Name کے باکس میں اپنا نام اور Email Address کے باکس میں اپنا ای میل ٹائپ کریں۔3۔ اس کے بعد Message کے باکس میں Dear Wardon Carr سے لے کر Yours Faithfully تک Mater (انگریزی میں تحریر درخواست) Copy کر کے Pasteکرکے آخر میں اپنا نام لکھ دیں۔4 ۔ اس کے بعد Send کا بٹن دبادیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں