یہ نقلی تھمب پرنٹ آپ سے آپ کا بہت کچھ چھین سکتا ہے

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) تصویر میں آپ نقلی تھمب پرنٹ دیکھ رہے ہیں یہ نقلی تھمب پرنٹ آپ سے آپ کا بہت کچھ چھین سکتا ہے، یہ بنا کوئی جرم کیے آپکو مجرم بنا سکتا ہے، یہ سلیکان نامی کیمیکل سے بنتا ہے اور کمپیوٹر سے پرنٹ ہوتا ہے،اور کوئی بندہ آپکا ڈیٹا نکلوا کر آپکے فیک فنگر پرنٹ سے سم نکلوا سکتا ہے، اگر کبھی اچانک آپکو کوئی میسج آۓ کہ فلا سم نمبر آپکے نمبر پر رجسٹرڈ ہو چکا ہے تو فوراً تھانے میں ایک درخواست جمع کروائیں تاکہ اگر کوئی اس سم کو کرائم میں ملوث کرے تو آپ محفوظ رہیں اور باقی پی ٹی اے کو بھی اور متعلقہ نیٹ ورک کے فرنچائز یا ہیڈ آفس جائیں اور اس سم کو بند کرائیں، اور اپنے ایزی پیسہ جاز کیش میں زیادہ مقدار میں رقم جمع نہ رکھیں، ضرورت کی رقم اپنے اکاؤنٹ میں رکھیں، جیسے جیسے ٹیکنالوجی ترقی کر رہی کرائم میں اضافہ ہو رہا ہے، ہمارا آپکو آگاہ کرنا فرض ہے تاکہ آپ فراڈ سے بچ سکیں اور باقی اگر خدا نخواستہ کوئی کیس بن گیا تو دس بیس سال تو آپکو بے گناہ ثابت کرنے میں لگ جائیں گے، لہذا احتیاط کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں