کروناوباکے باعث پاکستان آنیوالی پروازوں کی تعداد میں کمی واقع

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)این سی او سی نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے پاکستان آنیوالی عالمی پروازوں کی تعداد میں کمی کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے سی اے اے کو نوٹم جاری کرنے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نےکورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے پاکستان آنیوالی عالمی پروازوں کی تعداد میں کمی کےاعداد و شمار جاری کردیئےگئےہیں۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق این سی او سی کی جانب سے متعلقہ غیر ملکی ایئر لائنز کو آگاہی کیلئے سی اے اے کو اعداد و شمار کے مطابق نوٹم جاری کرنے کی ہدایت کردی ، سی اے اے باضابطہ طور پر عالمی پروازوں کی 20فیصد محدود کرنے کے حوالے سے آج نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں