اغوابرائے شادی کے مقدمے میں مطلوب ملزم گرفتار

عمرکوٹ(ایچ آراین ڈبلیو)پولیس تھانہ عمرکوٹ سٹی کی کارروائی،ہیومن ٹریفکنگ ایکٹ اور اغواء برائے شادی کے مقدمے میں مطلوب ملزم گرفتار مغویہ لڑکی بازیاب۔ایس ایس پی عمرکوٹ مختاراحمد کےاحکامات پرپورے ضلعے میں روپوش و اشتھاری ملزمان، جراٸم و جراٸم پیشہ افراد، سماج دشمن عناصر، دیسی شراب، منشیات، گٹکا مین پڑی کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کارواٸیاں جاری ہیں۔پولیس تھانہ عمرکوٹ سٹی کی کامیاب کاروائ کرتے ہوئے ہیومن ٹریفکنگ ایکٹ اور اغواء برائے شادی کے مقدمے میں مطلوب ملزم گردھاری اوڈ کو گرفتار کر لیا۔ جبکہ اکیس سالہ مغویہ لڑکی شاردھا اوڈ کو بھی بازیاب کروا لیا گیا۔ ملزم کراٸم نمبر 67/2022 دفعہ 365B تعزیرات پاکستان اور 3/2 ہیومن ٹریفکنگ ایکٹ کے تحت مطلوب تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں