کراچی، ہاکس بے پرنہاتے ہوئے خاتون سمیت 04 افراد ڈوب گئے

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) کراچی کے ہاکس بےسمندر میں نہاتے ہوئے خاتون سمیت 04 افراد ڈوب گئے۔ ریسکیوزرائع کے مطابق ایدھی بحری خدمات کی ٹیموں نےخاتون سمیت 03 افراد کوریسکیو کرلیا، تاحال ایک شخص ڈوبا ہوا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔ ریسکیو کا بتانا ہے کہ شریف آباد اعظم ٹاؤن کا رہائشی خاندان پکنک منانے کے لیے آیا تھا۔