ملیر ندی سے 12 سالہ بچے کی لاش برآمد

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ملیر ندی سے 12 سالہ بچے کی 03 روز پرانی لاش برآمد ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا تھانےکی حدود میں واقع ملیر ندی سے 12 سالہ بچے فرمان ولد لیاقت بلوچ کی لاش مل گئی۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لینے کے بعد قانونی کارروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کردی، متوفی بچہ ملیر ندی کے قریب پہنور گوٹھ کا رہائشی تھا۔ ایس ایچ او کے آئی اے خالد میمن کا کہنا ہے کہ متوفی بچہ 3 روز قبل ملیر ندی کے قریب گیا اور لاپتہ ہوگیا تھا، بچے کے اہلخانہ نے تھانے میں گمشدگی کی اطلاع کی تھی تاہم جمعرات کو بچے کی ملیر ندی سے لاش برآمد ہوئی۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ متوفی بچے کے اہلخانہ کسی قسم کی کوئی قانونی کارروائی نہیں چاہتے، پولیس نے بچے کی لاش ورثا کے حوالے کردی۔