تھانہ اتحاد ٹاؤن پولیس کی خفیہ اطلاع پر کاروائی

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) بدنام زمانہ گٹکا ڈیلر کاشف عرف بلڈر کی چھالیہ سے لوڈ گاڑی پکڑی گئی۔ چھالیہ سے بھری گاڑی / کار کو خفیہ اطلاع پر محمد خان کالونی سے تعاقب کرکے پکڑا گیا۔ پکڑی گئی گاڑی سے 40 عدد بورے وزنی 400 کلو اسمگل شدہ چھالیہ برآمد ہوئی۔ پولیس کی جانب سے گاڑی کا تعاقب کرنے پر گٹکا ڈیلر کاشف عرف بلڈر گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ کاروائی ایس ایچ او تھانہ اتحاد ٹاؤن انسپکٹر راؤ شبیر احمد نے چوکی انچارج محمد خان کالونی رانا تسلیم و اسٹاف کے ہمراہ عمل میں لائی۔ برآمدہ مال و گاڑی کو زیر دفعہ 550 ض ف کے تحت قبضہ پولیس میں لیا گیا۔ برآمدہ مال و گاڑی کو کسٹم کے حوالے کیا جائے گا۔