لیاقت آباد پولیس نے مفرور اسٹریٹ کرمنل کو گرفتار کرلیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) لیاقت آباد پولیس نے بدنام زمانہ اسٹریٹ کریمنل کو آخری اسٹاپ سندھی ہوٹل بامقام لیاقت آباد سے گرفتار کرلیا.
ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت عادل ہادی ولد یامین کے نام سے ہوئی ہے ۔
ملزم کافی عرصہ سے اسٹریٹ کریم میں ملوث ہے اور لیاقت آباد پولیس کے پولیس مقابلے میں میں مفرور تھا. ملزم کے قبضے سے ایک پسٹل 30 بور بمعہ میگزین 3 راؤنڈ نمبر رگڑاہوا اور ایک عدد موبائل چھینا ہوا برآمد ہے۔
گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 343/2024 سندھ آرمز ایکٹ کے تحت درج کرک تفتیش شروع کردی گئی ہے.