تھانہ عزیز بھٹی پولیس کی کاروائی

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایسٹ، تھانہ عزیز بھٹی پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے دورانِ گشت المصطفیٰ ہسپتال کے قریب کاروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرمنل ملزم ساگر ولد مرید حسین کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کیا گیا۔ گرفتار ملزم کے زیرِ استعمال چھینی ہوئی موٹرسائیکل نمبری KQD-3954 کو ضابطے کے تحت قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔ واردات کا مقدمہ الزام نمبر 450/2024 بجرم دفعہ 397/34 ت پ تھانہ عزیز بھٹی میں درج ہے۔ گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ گرفتار ملزم کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کے متعلق معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔