محکمہ ایکسائز خیبرپختونخوا کی کارروائی، 22 کلو منشیات برآمد

پشاور (ایچ آراین ڈبلیو) محکمہ ایکسائز خیبرپختونخوا نے ایچ گول چوک پشاور موٹر وے ٹول پلازہ پر کارروائی کرتے ہوئے 22 کلو منشیات برآمد کر لی۔ ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پہلی کارروائی میں 10 کلو گرام ہیروئن جبکہ دوسری کارروائی میں 12 کلو چرس برآمد کی گئی، ہیروئن گاڑی کی خفیہ خانوں سے برآمد کی گئی۔ گاڑی نمبری FDR 9272 کو تحویل میں لے کر تحصیل باڑہ ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے ملزم منیر خان کو موقع پر گرفتار کرلیا جبکہ دوسری کاروائی میں بھی لنڈی کوتل ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے ملزم شہباز آفریدی کو گرفتار کیا گیا۔ دونوں کارروائیوں میں مزید تفتیش کے لیے تھانہ ایکسائز پشاور ریجن میں مقدمات درج ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں