سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ

کراچی(ایچ آر این ڈبلیو) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2ڈالر کے اضافے سے 2322ڈالر کی سطح پر آگئی، اس باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 500روپے کے اضافے سے 242500روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بھی 429روپے کے اضافے سے 207905روپے کی سطح پر آگئی، اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2650روپے پر مستحکم رہی اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2371.94روپے کی سطح پر مستحکم رہی