سندھ فوڈ اتھارٹی اورکاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پراتفاق

کراچی(ایچ آر این ڈبلیو) 4 مئی۔ ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی آغا فخر حسین نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کا دورہ کیا۔ اس موقع پر کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کاٹی کے نومنتخب صدر اور ایگزیکٹو باڈی کے اراکین بھی موجود تھے، کاٹی کے، صدر نے سندھ فوڈ اتھارٹی کی کوششوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کے تعاون کو مذید بہتر بنانے کی اہمیت کو اجاگر کیا، ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی اور صدر کاٹی نے کلیدی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں اداروں کے مابین کولیبریٹو ریگولیشن، انفارمیشن شیئرنگ، کیپیسٹی بلڈنگ، کمپلائنس اسسٹنس، اور نمائندگی، رسک مینجمنٹ اور انوویشن کے فروغ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی آغا فخر حسین نے کہا کہ اس مضبوط شراکت داری کا مقصد صحت عامہ کے تحفظ، فوڈ سیفٹی اور فوڈ انڈسٹری کے اندر معاشی ترقی کے مشترکہ اہداف حاصل کرنا ہے