اے این ایف کی کارروائیاں: 7 کاروائیوں میں 30 کلو گرام منشیات برآمد، 8 ملزمان گرفتار

راولپنڈی (ایچ آراین ڈبلیو) اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔

7 کاروائیوں میں 30 کلو گرام منشیات برآمد، 8 ملزمان گرفتار۔

راولپنڈی میں کوریئر آفس میں نیویارک بھیجے جانے والے پارسل سے 2710 عدد نشہ آور گولیاں برآمد۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر دبئی جانے والے مسافر سے 80 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد۔

منڈی بہاوالدین میں ملزم سے 15.6 کلو چرس برآمد۔

لکپاس ٹول پلازہ کوئٹہ کے قریب دو ملزمان سے 7 کلو افیون اور 2 کلو آئس برآمد

فیصل آباد روڈ پر دو ملزمان سے 1.2 کلو افیون اور 1.2 کلو چرس برآمد۔

جی ٹی روڈ جہلم کے قریب ملزم سے 1 کلو چرس برآمد۔

بلوچستان میں ملزم سے 1 کلو آئس برآمد۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔