مہران ہائی وے منگیا موری کے قریب کار اورٹریکٹر ٹرالی میں خوفناک حادثہ میاں بیوی جاں بحق

باندھی(ایچ آراین‌ڈبلیو )مہران ہائی وے منگیا موری کے قریب کار اورٹریکٹر ٹرالی میں خوفناک حادثہ میان بیوی۔ موقع پر جابحق دو معصوم بچے شدید زخمی نعش اور زخمی باندھی اسپتال منتقل تفصیلات کے مطابق باندھی شادی کی دعوت کھا کر واپس محراب پور جاتے ہوئے مہران ہائی وے منگیا موری کے مقام پر کار ٹریکٹر ٹرالی کو کراس کرتے ہوئے ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے کار سوارمحمد اشرف غوری اور ان کی اہلیہ سمیرا اشرف غوری موقع پر جابحق ہو گئے جبکہ ان کے دو معصوم بچے زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر بیگم بلقیس سلطانہ زرداری فری ایمبولینس نے موقع پر پہنچ کر نعش اور زخمیوں کو رورل ہیلتھ سینٹر باندھی منتقل کیا جہان اطلاع ملنے پر درجنوں رشتے دار اور شہری جمع ہو۔گئے ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثہ کے حؤالے کر دی گئی نعش اور زخمیوں کو آبائی شہر محراب پور منتقل کر دیا گیا ہے