اسٹریٹ کرائم کا خاتمہ کریں گے،300 یونٹ مفت بجلی اسکیم پر کام کررہے ہیں، مراد علی شاہ

کراچی ( ایچ آراین ڈبلیو ) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کچے میں آپریشن کر رہے ہیں اور اسٹریٹ کرائم کا بھی خاتمہ کریں گے. 300 یونٹ مفت بجلی اسکیم پر کام کررہے ہیں. میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ حکومت کے فیصلے ورکرز کریں گے. اس سال ہم عوام دوست بجٹ اور عوامی ترقیاتی کے منصوبے لائیں گے.
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہم سب سے پہلے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے کام کریں گے. 6 لاکھ گھر تعمیر کا کام شروع ہوچکا ہے. ہماری کوشش ہے کہ عوام تک پینے کا صاف پانی پہنچائیں. این ایف سی کی پروٹیکیشن آئین میں درج ہے. آئین میں لکھا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ کی رقم کم نہیں کی جاسکتی.
وزریراعلیٰ سندھ نے کہا ایک دور تھا جب ڈکیتوں کے خوف سے لوگ کارواں کی شکل میں سفر کرتے تھے. صحافی بتا رہے ہیں کہ کشمور میں اب بھی کانوائے کی صورت میں لوگ سفر کرتے ہیں ، اُسے بھی جلد ختم کریں گے.
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا 77 بلین روپے کے اضافی بل 16-2015 میں پاور کمپنیز سے ختم کروائی تھی. چیئرمین بھٹو نے عوام کی تکالیف دیکھ کر 300 یونٹ بجلی مفت فراہمی کا وعدہ کیا. ہم اس 300 یونٹ مفت اسکیم پر کام کررہے ہیں. سندھ حکومت 21 لاکھ گھر بنا نے جارہی ہے.600000 گھروں پر کام جاری ہے. 22000 سیلاب متاثرہ اسکولوں کی عمارت دوبارہ تعمیر کررہے ہیں.