مخصوص نشستوں کے فیصلے نے حکومت کو دو تہائی اکثریت سے محروم کر دیا

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) ‏مخصوص نشستوں کا حکمنامہ معطل ہونے کے بعد حکومتی اسمبلی میں دو تہائی سے محروم ہوچکی ہے۔۔

قومی اسمبلی کی 23 میں سے 20 مخصوص نشستیں حکومت (ن لیگ 15، پیپلز پارٹی 5) کو ملی تھیں۔۔ 3 نشستیں جے یو آئی کے حصے میں آئی تھیں۔۔

قومی اسمبلی میں دو تہائی کیلئے 224 ارکان چاہئیے ہوتی ہیں۔۔ خیرات میں مخصوص 20 نشستیں ملنے کے بعد حکمران اتحاد کے 224 ارکان پورے تھے۔۔
اب خیراتی سیٹیں واپس ہوگئیں تو 204 ارکان رہ گئے ہیں۔۔

فی الحال تحریک انصاف کی حمایت کے بغیر قومی اسمبلی سے آئین میں ترمیم منظور نہیں ہو سکتی۔۔
اپوزیشن کے پاس 94 سیٹیں ہیں۔۔
سنی اتحاد کے 84۔۔ تحریک انصاف کے 7 آزاد۔۔ مجلس وحدت المسلمین 1، اختر مینگل 1 اور محمود اچکزئی 1۔۔!!!