کچے کے ڈاکوؤں پر قہر بن کر ٹوٹنے والا کون ہے؟

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) یہ تصویر کسی ڈاکو کی نہیں بلکہ ڈاکوؤں کے علاقے پہ قبضہ کر کے آپریشن کی نگرانی کرنے والے شخص کی ھے جو کچے کے ڈاکوؤں کے ھاتھوں اپنے جواں سال فرزند شہادت کے بعد خدائی قہر بن کر گھوٹکی کے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف برسر پیکار ھے یہ شخص بلوچستان کی عظیم دھرتی سوئی ڈیرہ بگٹی سے تعلق رکھتا ھے کون ھے یہ شخص سب حیران ھوں گے کہ جہاں سندھ پنجاب بلوچستان کی پولیس ناکام ھوئی وھاں یہ شخص کیسے کامیاب ھو رھا ھے یہ ھے چیف آف کلپر وڈیرہ جلال خان عرف وڈیرہ جلالان کلپر جو آج اپنے سینکڑوں جانثار ساتھوں کے ساتھ پولیس اور رینجرز کی مدد کے لیے رضاکارانہ طور اس جنگ میں شامل ھوا بیٹے کی شہادت اور ھزاروں معصوموں کے قاتلوں کے لیے خدا کا قہر بنا ھوا ھے کچے کے ڈاکو جنکی دھشت پورے پاکستان میں پھیلی ھوئی تھی آج جلالان کلپر کچے کے ڈاکوؤں کے لیے دھشت کی علامت بنا ھوا ھے ڈاکو آئی جی سندھ سے رو رو کر اپیل کر رھے ھیں کہ ھم سرینڈر کرنے کو تیار ھیں ھمیں محفوظ طریقے سے جلالان کلپر کے قہر سے بچایا جائے کئی انعام یافتہ ڈاکوؤں کو مردار کر دیا ھے جلالان کے جانثاروں نے پورے پاکستان میں لوگ ھاتھ اٹھا اٹھا کر جلالان کلپر کے لیے دعا کر رھے ھیں سلامتی ھو