سانگھڑمیں استاد کی طالبہ سے مبینہ زیادتی، وزیرتعلیم سردار شاہ کا کارروائی کا حکم

سانگھڑ ( ایچ آراین ڈبلیو ) سانگھڑ کے علاقے جھول (ڈویژن شہید بینظیر آباد) میں استاد کی طرف سے اسکول طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی واقعہ کی خبر کا نوٹس لے کروزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کارروائی کے احکامات جاری کردیے۔
صوبائی وزیر سید سردار کے احکامات پر استاد کو معطل کردیا گیا۔ وزیر تعلیم سندھ نے ڈائریکٹر ایجوکیشن شہید بینظیر آباد سے واقعے رپورٹ طلب لی۔
وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا ہے اس طرح کے واقعات کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ ہم استاد سے والدین کی طرح کا رویہ تصور کرتے ہیں۔ الزامات ثابت ہونے کی صورت ہیں استاد کو نوکری کے برطرف کر کے مزید کارروائی بھی کی جائے گی۔
وزیر تعلیم سندھ نے سیکریٹری اسکول ایجوکیشن کو انکوائری کی خود نگرانی کرنے کی بھی ہدایت کی ہے.