کے-الیکٹرک اور ایف آئی اے کی بجلی چوروں کیخلاف کارروائیاں

کراچی ( ایچ آراین ڈبلیو ) کے-الیکٹرک اور ایف آئی اے کی شہر بھر میں بجلی چوروں کیخلاف مشترکہ کاروائیاں جاری ہیں۔
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق بجلی چوروں کیخلاف 13 مشترکہ آپریشنز میں متعدد گرفتاریاں بھی کی گئیں- بجلی چوروں اور نادھندگان پر 33سے44 ملین روپے کا جرمانہ کیا گیا.
غیر قانونی بجلی کے استعمال کیخلاف آپریشنز لائن لاسز میں کمی کیلئے ضروری ہیں-
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق رواں مالی سال میں 24 ہزار سے زائد کنڈے ہٹانے کی مہم چلائی جا چکی ہیں-
گذشتہ 9 مہینے میں 900 سے زائد بجلی چوروں کیخلاف ایف آئی آرز کا اندراج کروایا جا چکا ہے- رواں مالی سال کے دوران ادارہ 240 سہولت کیمپس کا انعقاد کر چکا ہے۔