سندھ کی ماتحت عدالتوں میں زیر التوا مقدمات بڑھنے لگے

کراچی ( ایچ آراین ڈبلیو ) سندھ کی ماتحت عدالتوں میں زیر التوا مقدمات بڑھنے لگے.چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے مقدمات میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے سندھ بھر کے سیشن ججز سے رپورٹ طلب کر لی.
چیف جسٹس نے کہا دیکھنے میں آیا کچھ ججز کیسز نمٹانے میں ناکام رہے ہیں. تمام ججز کو دس فیصد پرانے مقدمات نمٹانے کی ہدایت کی تھی.کئی ججز نے ان ہدایت کے مطابق مقدمات نہیں نمٹائے.
چیف جسٹس نے سیشن ججز کو ہدایت کی ہے کہ جن ججز نے ہدایت کے مطابق کیسز نھیں نمٹائے ان تفصیلات پیش کی جائیں.ایسے ججز کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی.
چیف جسٹس نے سندھ بھر کے سیشن ججز سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی ہے.