واٹس ایپ نے بھارت میں سروس بند کرنے کی دھمکی دے دی

نئی دہلی(ایچ آراین ڈبلیو) مقبول میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ نے پیغامات اور کالز کی انکرپشن توڑنے پر مجبور کرنے پر بھارت میں سروس بند کرنے کی دھمکی دے دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی ہائی کورٹ میں ایک کیس کی سماعت کے دوران واٹس ایپ کی طرف سے مقرر وکیل نے کہا کہ اگر ہمیں حکومت کی جانب سے صارفین کے پیغامات اور کالز تک رسائی دینے کیلیے مجبور کیا گیا تو انڈیا چھوڑ دیں گے۔

سماعت کے دوران قائم مقام چیف جسٹس منموہن کی سربراہی میں بینج نے استفسار کیا کہ کیا اس طرح کا معاملہ پلیٹ فارم کے ساتھ کسی اور ملک میں پیش آ چکا ہے؟