ایس ایچ او نیو کراچی انڈسٹریل ایریا نواز گوندل کا کچی شراب کپی بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایس ایچ او نیو کراچی انڈسٹریل ایریا نواز گوندل کا کچی شراب کپی بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن ، نیو کراچی انڈسٹریل ایریا تھانےکی حدود بمقام خمیسہ گوٹھ بشیر چوک مین روڈ پر کاروائی کے دوران 2 ملزمان گرفتار بھاری مقدار میں کچی شراب کپی برآمد ، گرفتار ملزمان کی شناخت (1) ساگر مسیح ولد منور مسیح (2) عدنان عرف پانجو ولد پرویز مسیح کہ نام سے ہوئی ملزمان کہ 2 ساتھی موقع کا فائیدہ اٹھا کر فرار ہو گئے، گرفتار ملزم ساگر مسیح ولد منور مسیح تھانہ NKIA کہ مقدمہ الزام نمبر 260/2024 بجرم دفعہ 3/4 میں میں مطلوب تھا . گرفتار ملزمان کہ قبضہ سے 43 عدد بوتل کچی شراب کپی برآمد ملزم کہ خلاف بر آمدہ کچی شراب کپی کا مقدمہ الزام نمبر 302/2024 بجرم دفع3/4 درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا