‏الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کوتسلیم کرلیا

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) ‏الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کوتسلیم کرلیا

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو باضابطہ آگاہ کردیا

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو پارٹی پوزیشن سے آگاہ کردیا

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو پارٹی پوزیشن اور رکن اسمبلی کے حلقہ وائز آگاہ کیا گیا

سنی اتحاد کونسل میں 82 آزاد ارکان قومی اسمبلی شامل ہوئے، دستاویزکے مطابق پنجاب سے 49، خیرپختونخوا سے 33 آزاد ارکان سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوئے، سنی اتحاد کونسل کو کوئی مخصوص نشست نہیں دی گئی، قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل دوسری بڑی جماعت ہے، الیکشن کمیشن دستاویز کے مطابق ن لیگ کے 120، پیپلزپارٹی کے 71 ارکان ہیں، قومی اسمبلی میں 7 ارکان آزاد ہیں، ایم کیو ایم کے 21، جے یو آئی کے 11، ق لیگ کے پانچ ارکان ہیں، آئی پی پی کے 4، ایم ڈبلیو ایم، پی کے میپ، بی این پی کا ایک ایک رکن ہے، پی ایم ایل ض، بی اے پی، نیشنل پارٹی کے ممبران کی تعداد ایک ایک ہے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے الیکشن کمیشن سے تازہ ترین پارٹی پوزیشن مانگی تھی