ڈکیتیوں کی بے پناہ وارداتوں پر احتجاجا عوام نے سپرہائی وے بلاک کر دیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سپر ہائی وے پر ڈکیتی وارداتوں کیخلاف احتجاج، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں

کراچی میں سپر ہائی وے ملیر لنک روڈ پر ڈکیتیوں کیخلاف علاقہ مکین اور ٹرانسپورٹرز سراپا احتجاج ہیں۔

احتجاج کے دوران سڑک کو ٹریفک کے لئے بند کیا گیا۔ جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، جب کہ ٹریفک پولیس بھی سڑک سے غائب ہوگئی۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ آئے روز وارداتیں ہو رہی ہیں لیکن پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔