ایران: ایرانشہر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک افغان نوجوان زخمی

ایرانشہر (ایچ آراین ڈبلیو) ایران ایرانشہر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک افغان نوجوان زخمی ہو گیا

ایرانی میڈیا کے مطابق آج بروز پیر کو ایرانشہر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک افغان نوجوان تین گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا

اس افغان نوجوان کی شناخت خالد تقریباً 16 سال کی ہے جو کہ افغانستان کا رہنے والا اور ایرانشہر کا رہائشی ہے

تاحال حملہ آوروں کی شناخت اور محرکات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔