گداگروں پر انتظامیہ کی خاموشی، عدالت کا ایکشن، سہولت کاروں سمیت گرفتاری کا حکم

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) مقامی عدالت نے شہر کی مختلف شاہراؤں اور ٹریفک سگنلز پر موجود گداگروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ عدالت نے گداگروں اور انکے سہولت کاروں کو گرفتار کیا جائے۔

کراچی کی ایڈیشنل سیشن کورٹ غربی میں خاتون کی شکایت پر کراچی کی مختلف شاہراؤں اور ٹریفک سگنلز پر موجود گداگروں کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج غربی نے سنگنلز پر موجود بھیک مانگنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔

نیوز کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ کراچی میں نہ صرف گداگروں کو گرفتار کیا جائے بلکہ گداگروں کے سہولت کاروں کو بھی گرفتار کرکے انکے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

عدالت نے اپنے گداگری کو کاروباری نیٹ ورک بنانے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ عدالتی حکم پر عملدرآمد کی ذمہ داری کراچی پولیس چیف سمیت، ڈی آئی جی شرقی اور غربی زون کی ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج نے کہا کہ گداگری کو کاروباری نیٹ ورک بنانے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے، گداگری کے خلاف قائم ادارے کو فعال بنایا جائے، عدالتی حکم پر شہر بھر میں گداگری کے خلاف کاروائی کرکے تفیصلی رپورٹ پیش کی جائے۔