حکومت نے سولر پینل لگانے والوں کو بھی نچوڑنے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) نجی چینل کے مطابق وزارت توانائی کا کہنا ہےکہ گھریلو یا کمرشل سولرپینل لگانے والوں سے فی کلو واٹ 2 ہزار  روپے ٹیکس وصول کرنے کی تجویز دی گئی ہے، 12 کلو واٹ کے سولرپینل گرڈ سے 2 ہزار روپے فی کلو واٹ وصول کیے جانے  کا  امکان ہے،12 کلو واٹ کا سولرپینل لگانے والے صارفین سے 24 ہزار روپے وصول کیے جائیں گے۔ذرائع وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ پاورڈویژن نے سی پی پی اے کی سمری منظوری کیلئے وزیراعظم کو بھجوا دی۔ ذرائع وزارت توانائی نے بتایاکہ ملک میں نصب کیے گئے سولر پینل کے نرخوں پر نظرثانی کی تجویزبھی زیرغور ہے، سمری منظورہونے کے بعد سولرپینل کے نرخ کم کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر کریں گے